29 نومبر 2026 - 15:09
مآخذ: ذرائع
دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کا انتباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر نئی جارحیت کا جواب کسی مخصوص جغرافیائی حدود تک محدود نہیں ہوگا، جہاں سے حملہ کیا جائے گا ایران وہیں جواب دے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف، بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے اور اس حوالے سے اس کی کارروائی کسی خاص علاقے تک محدود نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کا توازن بنیادی تبدیلیوں سے گذر رہا ہے اور امریکہ اب دنیا کی سب سے بڑی طاقت نہیں رہا، جنگ کے دوران امریکہ اور اسرائیل کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ بدلتی عالمی صورتحال میں طاقت کا توازن تبدیل ہورہا ہے اور ایران کسی بھی نئی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha